گوجرانوالا: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر حملہ کیس کے مدعی ایس ایچ او عامر شہزادکی موت کو جے آئی ٹی نے طبعی قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق4 رکنی جے آئی ٹی نے موت کو طبعی قرار دے دیا ہے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق ایس ایچ او عامر شہزادکی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔
جے آئی ٹی نے عامرشہزاد کی بیوہ، بھائیوں اور رشتہ داروں کے بیانات ریکارڈکیے، ڈاکٹرز اور ساتھی پولیس آفیسرز کے بیانات بھی ریکارڈ کیے گئے۔
خیال رہے کہ ایس ایچ او عامر شہزادگزشتہ دنوں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے، تھانہ صدر وزیرآباد میں تعینات ایس ایچ او عامر شہزاد عمران خان حملہ کیس کے پہلے تفتیشی افسر تھے۔
یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر 3 نومبر 2022 کو وزیر آباد میں حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ زخمی ہو گئے تھے۔
جے آئی ٹی نے عمران خان حملہ کیس کے مدعی ایس ایچ او کی موت طبعی قرار دیدی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
