ہوماسلام آبادطیبہ گل ہراسگی کیس، عمران خان ، اعظم خان اور جاوید اقبال کو دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری

طیبہ گل ہراسگی کیس، عمران خان ، اعظم خان اور جاوید اقبال کو دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری

اسلام آباد(سب نیوز) وفاقی پولیس نے طیبہ گل ہراسگی کیس میں تفتیش کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور نیب کے سابق سربراہ جسٹس (ر) جاوید اقبال کو دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق طیبہ گل کیس انکوائری کیلیے عمران خان ، اعظم خان اور جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو دوبارہ نوٹس جاری کیا گیا ہے اور انہیں دوبارہ موقع فراہم کرتے ہوئے 14 اپریل کو انکوائری افسر کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق تفتیشی افسر نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور تمام مقامات سے ثبوت و شواہد جمع کیے جہاں طیبہ گل کو حبس بے جا میں رکھا گیا تھا۔

احتساب عدالت ون لاہور کے جج راؤ عبدالجبار نے انکوائری افسران کو 18 اپریل کو طلب کرلیا ۔احتساب عدالت ون لاہور نے آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد کو انکوائری افسر مقرر کیا ہوا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔