ہومبریکنگ نیوزروشن ڈیجیٹل اکانٹ نے نیا سنگ میل حاصل کرلیا،کل رقم 6 ارب ڈالر سے تجاوز

روشن ڈیجیٹل اکانٹ نے نیا سنگ میل حاصل کرلیا،کل رقم 6 ارب ڈالر سے تجاوز

روشن ڈیجیٹل اکانٹ نے نیا سنگ میل حاصل کرلیا، جمع کرائی جانے والی مجموعی رقم کا حجم 6 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکانٹ نے نیا سنگ میل عبور کرلیا ہے اور یہاں اب تک جمع کرائی جانے والی مجموعی رقم کا حجم 6 ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کرگیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اپنے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مشکور ہیں جنہوں نے اپنے اعتماد کی بدولت اسٹیٹ بینک کے روشن ڈیجیٹل اکانٹ کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں کردار ادا کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔