ہومبریکنگ نیوزآئی ایم ایف معاہدے کیلئے کردار ادا کریں: اسحاق ڈار کی امریکی سفیر سے درخواست

آئی ایم ایف معاہدے کیلئے کردار ادا کریں: اسحاق ڈار کی امریکی سفیر سے درخواست

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی، جس میں آئی ایم ایف معاہدے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف معاہدے کیلئے امریکی سفیر سے بات چیت کی، انہوں نے ڈونلڈ بلوم سے درخواست کی کہ وہ آئی ایم ایف سے معاہدہ کرنے کیلئے کردار ادا کریں، اس موقع پر اسحاق ڈار نے پاکستان کی معاشی صورتحال اور آئی ایم ایف معاہدے کے حوالے سے پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔

ملاقات کے دوران وزیر خزانہ کی جانب سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر فنانسنگ پر آگاہ کیا گیا، اسحاق ڈار نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات سے بھی 1 ارب ڈالر کی فنانسنگ کے حوالے سے بات چیت جاری ہے، امریکی سفیر نے آئی ایم ایف سے معاہدہ اور تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔