ہومپاکستاننوشہروفیروز؛ٹرک کی ٹکر سے اونٹ اورایک شخص جاں بحق

نوشہروفیروز؛ٹرک کی ٹکر سے اونٹ اورایک شخص جاں بحق

نوشہرو فیروز(آئی پی ایس )مہران ہائی وے پر ٹنڈو میر علی، باغ بچرا کے مقام پر ٹرک کی اونٹ گاڑے کو پیچھے سے ٹکر کے نتیجہ میں اونٹ بان نوجوان اسد اللہ پلھ جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئے۔پیروسن پولیس کے مطابق مہران ہائی وے پر ٹنڈو میر علی، باغ بچرا کے مقام پر ٹرک کی اونٹ گاڑے کو پیچھے سے ٹکر کے نتیجہ میں اونٹ بان نوجوان اسد اللہ پلھ جاں بحق ہوگیا، عبدالغفار ابڑو نامی نوجوان زخمی ہوگیا جسے گمس اسپتال گمبٹ منتقل کردیا گیا ہے، حادثے میں اونٹ بھی جاں بحق ہوگیا، جاں بحق شخص کا تعلق کندرا شہر اورزخمی کا شکارپور سے ہے نعش ضروری کارروائی بعد ورثا حوالے کردی ہے، ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔