لاہور (سب نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم سمیت سب پرانے اتحادیوں سے رابطے بحال ہو چکے ہیں، ایم کیوایم کے اندر یہ سوچ موجود ہے کہ پی ڈی ایم کے ساتھ مزید چلنے کا کوئی فائدہ نہیں، بلوچستان حکومت اور جی ڈی اے میں بھی حکومت کی آئین اور ملک دشمن پالیسیوں پر سخت تحفظات پائے جاتے ہیں،عمران خان جلد تمام جماعتوں کا اجلاس بلا کر اگلا لائحہ عمل بتائیں گے۔
اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف جیسے مفرور مجرم کی سربراہی میں حکومتی اجلاس قوم اور اداروں کے ساتھ سنگین مذاق ہے، نوازشریف تاحیات نااہل اور بھگوڑا ہے، شہباز شریف نے اپنے بھائی کی ضمانت دی ان کے خلاف بھی کیس ہونا چاہیے۔پرویز الہی کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا غیر آئینی مطالبات پر مبنی اعلامیہ سپریم کورٹ کے امور میں کھلی مداخلت ہے، حکومتی اعلامیے میں سپریم کورٹ کے خلاف دھمکی آمیز اور توہین آمیز زبان استعمال کی گئی ہے، پی ڈی ایم کی سیاست آخری ہچکیاں لے رہی ہے، الیکشن رکوانے کیلئے آخری حربہ بھی ان شا اللہ ناکام ثابت ہو گا۔
صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی سیاست آخری ہچکیاں لے رہی ہے، غیرآئینی مطالبہ سپریم کورٹ کیامور میں مداخلت ہے، سپریم کورٹ کے خلاف دھمکی آمیز زبان استعمال کی گئی، الیکشن رکوانے کیلئے حکومت کا آخری حربہ بھی ناکام ثابت ہوگا۔انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سمیت سب پرانے اتحادیوں سے رابطے بحال ہو چکے ہیں، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو پی ڈی ایم سے اتحاد کا سیاسی طورپر بہت نقصان ہوا ہے، ایم کیوایم کے اندر یہ سوچ موجود ہے کہ پی ڈی ایم کے ساتھ مزید چلنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ جبکہ بلوچستان حکومت اور جی ڈی اے میں بھی حکومت کی آئین اور ملک دشمن پالیسیوں پر سخت تحفظات پائے جاتے ہیں۔ عمران خان جلد تمام جماعتوں کا اجلاس بلا کر اگلے لائحہ عمل کا بتائیں گے۔
