Wednesday, May 20, 2026
ہومبریکنگ نیوزعمران خان پر مقدمات کی سینچری مکمل، مقدمات کی تعداد سب نیوز پر

عمران خان پر مقدمات کی سینچری مکمل، مقدمات کی تعداد سب نیوز پر

اسلام آباد(سب نیوز)سابق وزیراعظم ،پاکستان کی سب سے بڑی وفاقی سیاسی جماعت کے سربراہ عمران خان پر پنجاب میں84 اور اسلام آباد میں 43مقدمات درج ہیں۔پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے بتایا کہ جعلی مقدمات کی سنچری فاشسٹ امپورٹڈ حکومت مکمل کرچکی ہے،عمران خان کو انتقامی کاروائیوں کا سامناہے اور ایک قاتلانہ حملہ ہوچکا ہے،عدلیہ جعلی مقدمات کو ختم کرے۔
واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنان کے خلاف کل 130 مقدمات درج ہوچکے ہیں۔
عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور پنجاب میں عمران خان پر 34 مقدمات درج ہیں، پنجاب میں 6 جبکہ اسلام آباد میں درج مقدمات کی تعداد 28 ہے۔
رپورٹ میں پی ٹی آئی رہنماوں اور ورکرز پر مقدمات کی تعداد بھی ظاہر کر دی گئی، پنجاب میں پی ٹی آئی رہنماوں اور ورکرز پر 78 مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد میں تحریک انصاف کے رہنماوں اور ورکرز پر 15 مقدمات قائم ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔