Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزالیکشن کمیشن,ممنوعہ فنڈنگ کیس آج سماعت کیلئے مقرر

الیکشن کمیشن,ممنوعہ فنڈنگ کیس آج سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(آئی پی ای س) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آج سماعت ہونے والے کیسز کی کاز لسٹ جاری کر دی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق تحریک انصاف کے ممنوعہ فنڈنگ کیس کو آج سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، سابق وفاقی وزرا فواد چودھری اور اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی بھی آج سماعت کی جائے گی ۔واضح رہے سابق وزیر اعظم عمران خان آج کے دن مختلف عدالتوں میں پیش ہوئے، لاہور ہائی کورٹ نے اسلام آباد کے 2 مقدمات اور نیب کیسز میں حفاظتی ضمانت منظور کی ہے جبکہ اسلام آباد کی خصوصی عدالت سے ان کی عبوری ضمانت میں توسیع ہوئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔