Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومUncategorizedپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل شام 4 بجے ہو گا، دو نکاتی ایجنڈا جاری

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل شام 4 بجے ہو گا، دو نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل شام 4 بجے ہو گا، اجلاس کا دو نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ملک میں دہشت گردی کی وجہ سے امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر بحث کی جائے گی، اس کے علاوہ اجلاس میں قومی اداروں کے احترام کے معاملے پر بھی بحث ہوگی۔

اجلاس میں خارجہ پالیسی، معاشی صورتحال، موسمیاتی تبدیلی پر بھی بحث ہو گی، افواج پاکستان اور اس کی قیادت کے خلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی کے خلاف مذمتی قرارداد بھی منظور کی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔