ہومبریکنگ نیوزوفاقی حکومت کو جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کی پیشی اڑھائی کروڑ میں پڑی

وفاقی حکومت کو جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کی پیشی اڑھائی کروڑ میں پڑی

اسلام آباد:وفاقی حکومت کو جوڈیشل کمپلیکس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پیشی اڑھائی کروڑ میں پڑی۔

اسلام آباد پولیس نے نقصان کے تخمینے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی، سکیورٹی پر معمور پولیس اہلکاروں پر کھانے کیلئے 8 لاکھ روپے خرچ ہوئے، جوڈیشنل کمپلیکس کے اطراف میں لگائے جانے والے کنٹینر اسلام آباد پولیس کو 18 لاکھ میں پڑے۔

ذرائع کے مطابق فیصل آباد اور چکول پولیس کی گاڑیوں پر 5 لاکھ سے زائد اخراجات آئے، گاڑیوں کے فیول کی مد میں 10 لاکھ روپے، شیلنگ پر 7 لاکھ کا خرچہ ہوا، ابتدائی تخمینہ رپورٹ میں زخمی پولیس اہلکاروں کے اخراجات شامل نہیں ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔