Sunday, May 24, 2026
ہوماسلام آبادنصیر جنجوعہ سابق ڈپٹی مئیر ذیشان نقوی کے قریبی نکلے ،ویڈیو سب نیوز پر

نصیر جنجوعہ سابق ڈپٹی مئیر ذیشان نقوی کے قریبی نکلے ،ویڈیو سب نیوز پر

عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس پیشی کے موقع پر توڑ پھوڑ کے معاملے پر پی ٹی آئی کے گرفتار مقامی رہنما نصیر جنجوعہ کی معافی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ،اپنے ویڈیو بیان میں نصیر جنجوعہ نے کہا کہ گزشتہ روز عمران خان کی پیشی کے موقع پر توڑ پھوڑ اسد عمر کےحکم پر کی، پی ٹی آئی رہنما نصیر جنجوعہ نے کہا کہ اسد عمر اور پی ٹی آئی قیادت نے حکم دیا تھا کہ پولیس یا فورس کو آگے نہیں آنے دینا،نصیر جنجوعہ نے کہا ’گزشتہ روز جو ہم نے کیا، گاڑیوں پر پتھراؤ کیا، توڑ پھوڑ بھی کی، جس سے ملک کا بہت زیادہ نقصان بھی ہوا، یہ ہم سے بہت بڑی غلطی ہوئی ہے۔ ہمیں نہیں کرنا چاہیے تھا، اس پر شرمندہ ہوں اور معافی مانگتا ہوں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔