اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاون، علی نواز اعوان،خرم نواز کے گھر چھاپے، 77 کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا۔ تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے علی نواز اعون کے یوتھ کوآرڈینٹر چوہدری اظہر جاوید گجر کے گھر آئی ٹین علاقہ تھانہ سبزی منڈی پر پولیس کا چھاپہ چوہدری، اظہر جاوید گرفتار کر لیے گئے، پی ٹی آئی کے راجہ شاہد یو سی پھلگراں سے گرفتار کر لیے گئے،تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف کریک ڈوان جاری، پی آئی حلقہ 53 کے کوارڈینیٹر کے گھر چھاپہ،کوارڈینیٹر کو بھی حراست میں کے لیا گیا،شہزاد ٹاون میں بھی پی ٹی آئی کارکنان کے گھروں میں چھاپے
پی ٹی آئی یوتھ ونگ اسلام آباد ریجن کے صدر عبدالقدوس خان سواتی کے گھر پر بھی پولیس کا چھاپہ
عبدالقدوس خان سواتی پر گزشتہ پیشی کے دو مقدمات درج ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے تمام تھانوں میں ایس ایچ اوز کو تحریک انصاف کے سرگرم کارکنوں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاون، علی نواز اعوان،خرم نواز کے گھر چھاپے، 77 کارکن گرفتار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
