ہومبریکنگ نیوززمان پارک نوگو ایریا بنا ہوا تھا جسے کلیئرکروادیا گیا ہے،وفاقی وزیر داخلہ

زمان پارک نوگو ایریا بنا ہوا تھا جسے کلیئرکروادیا گیا ہے،وفاقی وزیر داخلہ

اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیرداخلہ راناثناء اللہ نےکہاہے کہ عمران خان ایک فتنہ ہے وہ ملک میں فساد چاہتاہے۔ ایسے شخص کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کیا جانا چاہیے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ زمان پارک نوگو ایریا بنا ہوا تھا جسے کلیئرکروادیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب تمام چیزیں قوم کے سامنے رکھیں گے۔راناثنااللہ نے کہا کہ زمان پارک میں شرپسندوں کے خلاف کارروائی کی گئی، پولیس آج بھی غیرمسلح ہوکر زمان پارک گئی، زمان پارک میں پولیس پرفائرنگ کی گئی۔وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ زمان پارک میں ایک بارتوہرچیزکلئیرہوگئی ہے، پولیس کا مقصد کسی شخص کونقصان پہنچانا نہیں تھا، مزید کہا کہ عمران خان مخالفین کے ساتھ بیٹھنے کو تیارنہیں، اسکا مائنڈسیٹ سامنے آگیا۔دوسری جانب سے نگراں وزیراطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک میں آپریشن تشدد واقعات میں ملوث افراد کیخلاف ہورہا ہے۔عامرمیر کا کہنا تھا کہ زمان پارک کے اندر سے پولیس پر فائرنگ کی گئی، پولیس پر حملے ہوئے، پٹرول بم پھینکے گئے تھے۔نگراں وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پولیس پرحملوں کے باعث جس پر مقدمات ہوئے تھے، نوگوایریا ختم کیا جارہے، قانون کی عملداری کرائی جارہی ہے۔ ریاست کی رٹ قائم کرنے کےلیے آپریشن ہورہاہے۔قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب پولیس کی جانب سے عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک آپریشن کیخلاف توہین عدالت درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔توہین عدالت کی درخواست فواد چوہدری کی جانب سے دائر کی جائے گی اور اس سلسلے میں فواد چوہدری نے لیگل ٹیم کو درخواست کی تیاری کی ہدایت کر دی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔