ہومبریکنگ نیوزکورونا کیسز میں ممکنہ اضافے کا خدشہ ، پنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرار

کورونا کیسز میں ممکنہ اضافے کا خدشہ ، پنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرار

لاہور -پاکستان بھر میں کورونا کیسز میں ممکنہ اضافے کے خدشے کے پیش نظر لاہور سمیت پنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے ۔اس حوالے سے محکمہ صحت پنجاب نے نوٹی فکیشن جاری کردیاہے ، نوٹی فکیشن کے مطابق لاہور سمیت پنجاب میں رش والے مقامات پر ماسک پہننا لازمی ہوگا۔نوٹی فکیشن میں محکمہ صحت پنجاب نے تمام ہسپتالوں میں بھی ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے ۔ این سی او سی کی ہدایات کے بعد محکمہ صحت پنجاب کی گائیڈ لائنز جاری کی گئی ہیں ، اس حوالے سے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کو عمل درآمد کروانے کے احکامات دیے گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔