Sunday, December 22, 2024
ہومپاکستانکورونا سے متاثرہ گواہ عدالت میں،انکشاف پر سب کی دوڑیں لگ گئیں

کورونا سے متاثرہ گواہ عدالت میں،انکشاف پر سب کی دوڑیں لگ گئیں

اسلام آباد ،اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جمعہ کے روز اس وقت کھلبلی مچ گئی جب کورونا وائرس کے ایک مریض احتساب عدالت کے جج اعظم خان کے سامنے بطور گواہ پیش ہو گئے۔اس وقت عدالت میں مضاربہ سکینڈل سے منسلک عبدالرحمان غازی کیس کی سماعت ہو رہی تھی۔سماعت کے دوران نیب کے گواہ امیر حیدر ملک روسٹرم پر آئے اور کہا کہ مجھے کورونا ہے براہ مہربانی جلدی میرا بیان ریکارڈ کریں۔کورونا سے متاثرہ گواہ کے اس انکشاف پر عدالت میں دوڑیں لگ گئیں۔احتساب عدالت نمبر دو کو فوری طور پر خالی کرا لیا گیا اور جج اعظم خان سمیت وکلا کمرہ عدالت سے نکل گئے۔اس کے بعد کورونا وائرس سے بچا وکے لیے کمرہ عدالت میں ہنگامی بنیادوں پر سپرے بھی کیا گیا۔بعد ازاں کورونا کے مریض نیب گواہ کو فوری طور پر عدالت سے واپس بھیج دیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔