Monday, November 4, 2024
ہومپاکستان17سال بعد سوات کے سیدو شریف ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال ہوگیا

17سال بعد سوات کے سیدو شریف ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال ہوگیا

سوا ت، 17سال بعد سوات کے سیدو شریف ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال ہوگیا ، پہلی پرواز سیاحوں کو لیکر سوات پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق جنت نظیر وادی سوات جانیوالے سیاحوں کیلئے طویل انتطار کے بعد بڑی خوشخبری آگئی ، سیدو شریف ائیرپورٹ17سال بعد پروازوں کے لیے کھول دیا گیا۔اسلام آبادایئرپورٹ سے پہلی پرواز پی کے 650 کے ذریعے 47مسافرروانہ ہوئے ، ایئرپورٹ سے وزیرہوابازی غلام سرور نے مسافروں کوروانہ کیا۔پی آئی اے کی پرواز اسلام آباد سے سوات کے سیدوشریف ایئرپورٹ پر لینڈ کرگئی، وزیراعلی محمودخان ، وفاقی وزراغلام سرور، مرادسعید بھی پرواز سے سوات پہنچے۔جس کے بعد شجرکاری مہم کے تحت وزیراعلی کے پی محمودخان نے سیدوشریف ایئرپورٹ پر پودا لگایا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فلائٹ آپریشن کے حوالے سے رن وے کی بحالی، آپریشنل اسٹاف کی تعیناتی سمیت دیگر انتظامات مکمل کئے۔وزیر اعظم عمران خان کے سیاحت کے وژن کومدنظررکھتے ہوئے پی آئی اے کی پروازیں ہفتے میں دو دن جمعہ اورسوموار کو سیدوشریف کیلئے روانہ ہوں گی۔اسکردو، گلگت اور چترال کے بعد یہ چوتھا سیاحتی مقام ہے، جس کیلئے قومی ائیرلائن کااپنا فضائی آپریشن کیا۔خیال رہے سال 2014 میں دہشت گردی کے باعث سیدوشریف ایئرپورٹ کو بند کیا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔