لندن(سب نیوز)جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی فلم کے پریمیئر کے موقع پر پاکستان سے محبت کا منفرد اظہار کرتے ہوئے پاکستانی پرچم کے رنگ کا لباس زیب تن کیا جب کہ نیل آرٹ کے ذریعے قومی پرچم بھی بنایا۔حال ہی میں جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم “What’s Love Got to Do with It” کا لندن میں پریمیئر ہوا جس کے ریڈ کارپٹ پر جمائما سیمت فلم میں اداکاری کرنے والی پاکستانی اداکارہ سجل علی اور ایما تھامسن سمیت دیگر اداکاروں نے بھی شرکت کی۔ریڈ کارپٹ کے موقع پر جمائما سب سے منفرد نظر آئیں کیونکہ انہوں نے پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی پرچم کے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔صرف یہ ہی نہیں جمائما نے نیل آرٹ کے ذریعے اپنے ناخنوں پر پاکستانی پرچم بھی بنایا تھا، جسے وہ میڈیا میں دکھا بھی رہی ہیں جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جمائما نے ناخن پر پاکستانی پرچم کے سبز رنگ کی نیل پالش لگائی ہے جب کہ اس پر چاند ستارا بھی بنا ہوا ہے۔
جمائما کا پاکستان سے محبت کا منفرد اظہار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
