ہومبریکنگ نیوزمریم نواز ہمت کرو اوربتاؤ یہ کس کی حکومت ہے ؟

مریم نواز ہمت کرو اوربتاؤ یہ کس کی حکومت ہے ؟

راولپنڈی(سب نیوز)مریم نواز کہتی ہیں کہ یہ میری حکومت نہیں ۔میں ان سے کہتا ہوں کہ اگر یہ تمہاری حکومت نہیں تو کس کی ہے ، ہمت کرو اور بتائو کہ کون حکومت کررہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہارعوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ خواجہ محمد آصف نے گزشتہ روز کہا ہے کہ ملک دیوالیہ ہو چکا ہے اور اس کے ذمہ دار سیاستدان ، اسٹیبلشمنٹ سمیت ہم سب ہیں ۔خواجہ آصف نے ٹھیک کہہ رہے ہیں ملک معاشی طورپر تباہ و برباد ہو چکا ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ان تمام مسائل کا حل بروقت الیکشن ہیں لیکن موجودہ حکومت اور الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کررہے ہیں اور حکومت انتخابات سے بھاگ رہی ہے ۔

ایک اور سوال پر انہوں نے کہاکہ اگر عمران خان جیل بھرو تحریک شروع کرتے ہیں تو سب سے پہلی گرفتاری میں دوں گا ، میں اپنی آدھی چیزیں پہلے ہی جیل چھوڑ آیا ہوں ، میں جیلوں اور گرفتاریوں سے نہیں ڈرتا ، جیل میرا سسرال ہے اور ہتھکڑی میرا زیور ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔