ہومدنیامیں یہیں بیٹھا ہوں بیٹا،باپ کی ملبے میں دبی بیٹی کی لاش کاہاتھ پکڑے تصویرنے دل دہلا دیئے

میں یہیں بیٹھا ہوں بیٹا،باپ کی ملبے میں دبی بیٹی کی لاش کاہاتھ پکڑے تصویرنے دل دہلا دیئے

ترکیہ اور شام میں آنے والے ہولناک زلزلے کے بعد کئی دل دہلا دینے والے ویڈیوز اور تصاویر سامنے آئی ہیں، ڈیلی میل کے فرنٹ صفحے پر چھپنے والی ایک اور تصویر کو دیکھ کر لوگوں کے آنسو نکل آئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے تصویر کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے باپ اپنی ملبے تلے دبی بیٹی کی لاش کا ہاتھ پکڑے اسے تسلی دے رہا ہو کہ میں یہی ہوں بیٹا۔
تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ والد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والی 15سالہ بیٹی کا ہاتھ تھامے غمناک حالت میں بیٹھے امداد کے منتظر ہیں ، عمر رسیدہ شخص جانتا بھی ہے کہ اس کی بیٹی کی روح پرواز کرچکی ہے اور اب صرف مٹی کا ڈھیر ہے جو کنکریٹ کے ڈھیر کے درمیان پڑا ہے لیکن اسے اس کی اپنی بیٹی سے محبت اس بات کی اجازت نہیں دے رہی کہ وہ اپنی بیٹی کو ایک پل کیلئے بھی اکیلا چھوڑے ۔
واضح رہے کہ شام اور ترکیہ میں پیر 6 فروری کو آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے سے ہزاروں افراد جاں بحق، جب کہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
کئی کئی میل پر پھیلے ملبے میں اب بھی لوگ زندہ دبے ہوئے ہیں۔ ملبے کے نیچے دبی لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے، جس نے پوری دنیا کی توجہ اپنے طرف مبذول کروا لی ہے۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او )نے خبردار کیا ہے کہ 23 ملین افراد اس زلزلے سے متاثر ہو سکتے ہیں جن میں 1.4 ملین بچے بھی شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔