ہومپاکستانپرویز الٰہی کے مشیر عامر سعید راں اسلام آباد سے بازیاب

پرویز الٰہی کے مشیر عامر سعید راں اسلام آباد سے بازیاب

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کے قریبی ساتھی کو اسلام آباد سے بازیاب کروالیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پرویزالٰہی کے مشیر عامر سعیدراں کو اسلام آباد سے بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ عامر سعیدراں ایک ہفتے سے لاپتہ تھے۔
یاد رہے کہ عامر سعیدراں کی بازیابی کے لیے ان کے رشتہ داروں کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔ عدالت نے گزشتہ روز آئی جی پنجاب کو ہر صورت عامر سعیدراں کو بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس کے علاوہ عدالت نے سی سی پی او لاہور کو رپورٹ سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔
گزشتہ روز جسٹس شہرام سرور چودھری نے آئی جی پنجاب کو حکم دیا تھا۔ درخواست عامر سعید راں کے بھائی آدم سعید کی جانب سے حبس بجا اور بازیابی کے حوالے سے دائر کی گئی تھی۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عامر سعید راں کو کسی قانونی جواز کیبغیر حراست میں لیاگیا۔ عامرسعید کو سیاسی انتقام کانشانہ بنایا جا رہا ہے۔ عامر سعید کی گرفتاری سے وکلا کمیونٹی ہیجان میں مبتلا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت عامر سعید راں کو فوری بازیاب کرانے کا حکم دے۔ عدالت عامر سعید راں کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات عدالت طلب کرے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔