ہومپاکستانسابق صدر پرویز مشرف کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے

سابق صدر پرویز مشرف کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے

کراچی (سب نیوز)سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف کی نماز جنازہ کراچی کے ملیر کینٹ میں ادا کردی گئی ہے، نماز جنازہ میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد، سابق آرمی چیف جنرل ریٹائر قمر جاوید باجوہ اور جنرل ریٹائر اشفاق پرویز کیانی نے شرکت کی۔نمازجنازہ میں ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول، مصطفی کمال، فاروق ستار اور فروغ نسیم نے بھی شرکت کی۔
گزشتہ شب سابق صدر پرویز مشرف کی میت کو لے کرخصوصی طیارہ دبئی سے کراچی پہنچا تھا، خصوصی طیارے سے پرویز مشرف کی اہلیہ، بیٹی اور صاحبزدے بھی کراچی پہنچے تھے۔
پرویز مشرف کی فوجی قبرستان میں تدفین کے انتظامات مکمل کرلییگئے ہیں، فوجی قبرستان کے اطراف سکیورٹی اہل کار تعینات کیے گئے ہیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔