کراچی:سابق پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب محمد خان کو سندھ سے حراست میں لے لیا گیا، محمد خان بھٹی کو سندھ کے علاقہ مٹیاری سے حراست میں لیا گیا،محمد خان بھٹی کو اس وقت حراست میں گیا جب وہ حفاظتی ضمانت کے لیے سندھ ہائیکورٹ جارہے تھے، ایس ایس پی حیدر آباد کی نگرانی میں محمد خان بھٹی کو سندھ پولیس نے حراست میں لیا ،سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز االہی نے کہا ہے کہ ہمیں خدشہ ہے محمد خان بھٹی کو بھی لاپتہ نہ کردیا جائے۔ جیسے کہ ہمارے لیگل ایڈوائزر عامر سعید راں ابھی تک لاپتہ ہیں ،آئی جی سندھ اور سندھ انتظامیہ کو خبردار کرتے ہیں کہ ایسے واقعات صوبوں میں نفرت کا باعث بنیں گے، وزیر اعلی سندھ اس لاقانونیت فوری نوٹس لیں ،مجھے یقین ہے کہ وزیر اعلی سندھ ایسے اقدام کا راستہ روکیں گے جس سے صوبوں میں بے چینی پھیلے۔ سندھ سے پنجاب کے رہنماں کو لاپتہ کرکے کیا کیا پیغام دیا جارہا ہے؟
سابق پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب محمد خان بھٹی کو حراست میں لے لیا گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
