اسلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی نے اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں پیش آنے والے زیادتی کے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا،سپیکر کی طرف سے آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کر لی گئی،پیر کو ڈپٹی سیکرٹری قومی اسمبلی کی طرف سے لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 5فروری کو پیش آنے والے کا معاملہ قومی اسمبلی اجلاس میں اٹھایا گیا،جس پر سپیکر کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا گیا،سپیکر کی جانب سے واقعے کی مکمل رپورٹ 24گھٹنے میں طلب کی گئی ہے،

