سابق صدر پرویز مشرف کی میت کو پاکستان لانے کے لئے متحدہ عرب امارات نے اپنا طیارہ حوالے کردیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان سفارتی حکام اور اماراتی حکام کارابطہ ، پاکستان میں جہاز کی لینڈنگ کی این او سی ملنے کے بعد میت کو پاکستان روانہ کردیا جائے گا، ذرائع کے مطابق میت کو کراچی لایا جائے گا،طیارہ دبئی کے المختوم ائرپورٹ سے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی میت اور اہلخانہ کو لیکر کراچی روانہ ہوگا، دبئی کے المختوم ائرپورٹ سے طیارہ دبئی کے وقت کے مطابق شام 7 بجے کراچی کے لئے روانہ ہوگا،طیارے میں پرویز مشرف کی بیوہ، بچے اور قریبی اہل خانہ بھی ہونگے، طیارہ آج رات کراچی پہنچے گا۔
پرویز مشرف کی میت کو پاکستان لانے کیلئے متحدہ عرب امارات نے اپنا طیارہ حوالے کردیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
