نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی سے متعلق درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراض کے خلاف تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔
پی ٹی آئی نے نگران وزیر اعلی محسن نقوی کی تعیناتی کو چیلنج کیا تھا، لیکن سپریم کورٹ نے اعتراضات لگا کر تحریک انصاف کی درخواست واپس کردی تھی۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دائر اپیل میں استدعا کی گئی کہ اعتراضات ختم کرکے درخواست سماعت کیلئے مقرر کی جائے۔
درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی کہ رجسٹرار آفس کا 31 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
درخواست میں کہا گیا کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات قانون کی نظر میں برقرار نہیں رکھے جاسکتے۔
درخواست میں مقف اپنایا گیا کہ اعتراضات عائد کرتے وقت قانون کا درست جائزہ نہیں لیا گیا۔
محسن نقوی سے متعلق درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض، پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ سے رجوع
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
