اسلام آباد کی ایف ایٹ کچہری میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی پیشی کیلئے کمرہ عدالت تبدیل کردیا گیا۔
رش ہونے اورجگہ تنگ ہونے کے باعث کمرہ عدالت تبدیل کیا گیا۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ نوید خان اب دوسرے جج کے کمرے میں سماعت کریں گے۔مجسٹریٹ نوید خان کا کہنا تھاکہ کورٹ روم دوسرے فلورپر ہے، مشکلات ہوں گی، شبیر بھٹی کی عدالت گراؤنڈ فلور پر ہے آسانی ہو گی۔
بعدازاں ڈیوٹی مجسٹریٹ نئے کمرہ عدالت پہنچے اور کہا کہ کسی طرح فواد چوہدری کو کمرہ عدالت میں آنے دیں۔وکیل فیصل چوہدری نےغیرمتعلقہ افرادکوکمرہ عدالت سےباہرجانےکی درخواست کی اور کہا کہ فواد چوہدری کدھرہیں؟ گاڑی کدھر ہے؟ ہم انہیں لے آتے ہیں۔
مجسٹریٹ نے ریمارکس دیے کہ کمرہ عدالت میں جگہ بنےگی تو فواد کو لے آئیں گے،کم لوگ ہوں گےکورٹ میں تو انہیں لےآئیں گے۔ڈیوٹی مجسٹریٹ عدالت سے اٹھ کر اپنے چیمبر میں واپس چلے گئے۔ پی ٹی آئی کےسینیئر رہنماغیرمتعلقہ افرادکوکمرہ عدالت سے باہر نکال رہے ہیں۔
