ہومپاکستانصوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کی مجوزہ تاریخیں سامنے آگئی

صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کی مجوزہ تاریخیں سامنے آگئی

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کو صوبائی اسمبلیوں کے ممکنہ تاریخوں سے آگاہ کردیا۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات کی تیاریاں تیزکردیں۔ دونوں صوبوں کے گورنرز کو آگاہ کردیا گیا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے الیکشن 9 سے17 اپریل کے درمیان ہو سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گورنرز کو الگ الگ خطوط میں لکھا ہے کہ پنجاب میں صوبائی عام انتخابات 9 سے13 اپریل کے در میان جبکہ کے پی اسمبلی کیلئے پولنگ 15 سے 17 اپریل کے درمیان کرائی جا سکتی ہے۔ آئینی طور پر دونوں صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل سے 90 دن میں انتخابات کرانا لازم ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔