ہومپاکستانپولیس حرکت میں آگئی ،پی ٹی آئی کے مزید12رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج ،گرفتاریاں جلد متوقع

پولیس حرکت میں آگئی ،پی ٹی آئی کے مزید12رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج ،گرفتاریاں جلد متوقع

اسلام آباد(سب نیوز) پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکنان اور مقامی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،گرفتاریوں کا امکان ،

پولیس کے مطابق عمران خان کی کال پر مقامی قیادت نے نومبر میں جی ٹی روڈ بلاک کیا جس پر تھانہ مندرہ میں سابق ایم پی اے عبدالوحید قاسم سمیت 12 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ خلاف قانون مجمع لگانے اور جی ٹی روڈ کو بند کرنے پر درج کیاگیا جس میں جی ٹی روڈ بند کرکے شہریوں کو پریشان کرنے پر 170 نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گرفتاریوں کیلئے پولیس حرکت میں آچکی ہے اور جلد گرفتاریاں متوقع ہیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔