ہومپاکستانق لیگ کے رہنما چودھری وجاہت اور ان کے صاحبزادے پر مقدمہ درج،ایف آئی آر کی کاپی سب نیوز نے حاصل کرلی

ق لیگ کے رہنما چودھری وجاہت اور ان کے صاحبزادے پر مقدمہ درج،ایف آئی آر کی کاپی سب نیوز نے حاصل کرلی

سوشل میڈیا پر ایم پی اے اور ایم این اے کے مبینہ اغوا کی سازش کے الزام میں سابق وزیراعلی پنجاب پرویزالہی کے قریبی رشتہ داروں چودھری وجاہت حسین اور موسیٰ الٰہی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پرویز الہی کے کزن اور چودھری شجاعت حسین کے بھائی چودھری وجاہت حسین اور ان کے صاحبزادے موسی الہی کے خلاف مقدمہ غالب مارکیٹ لاہور میں درج کیا گیا ہے، اور مقدمے میں دہشت گردی اور ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعات شامل ہیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ مدعی مقدمہ نے ایف آئی آر میں بیان دیا کہ دونوں ملزمان ے ٹویٹر پر وائرل آڈیو میں خواتین ایم پی اے کوغائب کرنے کی گفتگوکی گئی، اور آڈیو کے بعد موسی الہی کوٹلہ عرب علی خان میں مسلح ہوکر لوگوں کو ڈراتا رہا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق دونوں ملزمان نے سوچی سمجھی سازش کے تحت اراکین اسمبلی کو غائب کرنے کا منصوبہ بنایا۔
fir

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔