ہومپاکستانجہلم میں فواد چودھری کے بھائی کو بھی گرفتار کرلیا

جہلم میں فواد چودھری کے بھائی کو بھی گرفتار کرلیا

پولیس نے جہلم میں فواد چودھری کے بھائی فراز چوھری کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔
تحریک انصاف کے کارکنان نے فواد چودھری اور فراز چودھری کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ٹائر جلا کر جی ٹی روڈ بلاک کردی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کارکنان نے جی ٹی روڈ پر احتجاج کیا جس میں فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری اور سابق ایم پی اے چوہدری ظفر بھی موجود تھے۔
پولیس نے فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کو گرفتار کرلیا جس کی تصدیق پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے کی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شیریں مزاری نے فراز چوہدری کی گرفتاری کی تصدیق کی۔
فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری بھی ہیں۔

 

 

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔