جدہ(خالد نوازچیمہ)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما اورسابق قومی اسمبلی نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون نے عمران دور حکومت میں بڑے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا،شاہد خاقان عباسی، مریم نواز، خواجہ برادران کو بغیر کسی جرم کے کئی ماہ جیل میں رکھا ۔
جدہ میں اپنے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ سے خطاب میں نہال ہاشمی نے کہا کہ عمران خان کو چاہیے تھا کے وہ بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے نواز شریف سے معافی مانگتے اور میثاق جمہوریت و معیشت پر دستخط کر کے ملک کی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کرتے مگر افسوس عمران خان نے اپنی ذات کی تسکین کے لیے ملک کو پس پشت ڈال کر ملک کا سب سے بڑا صوبہ پنجاب فرح گوگی جیسی کرپٹ عورت کے ہاتھ میں دے دیا ،جہاں اس کی اجازت کے بغیر ایک تھانہ دار بھی نہیں لگ سکتا تھا۔انہوں نے کراچی کے رہنے والوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا بھی ذکر کیا،کراچی پاکستان کا نا صرف بڑا شہر بلکہ معاشی و اقتصادی مرکز ہونے کے بوجود کئی دہائیوں سے سیاست کی نظر رہا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کے دور حکومت میں کراچی میں وفاق نے بے پناہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا جبکہ کراچی کی جماعتوں نے صرف عوام کو دھوکہ میں ہی رکھا ہے۔
تقریب کی صدارت پاکستان مسلم لیگ نون سعودی عرب کے سرپرست اعلی مسعود احمد پوری نے کی جبکہ انکے ہمراہ جدہ باڈی کے صدر عمر مسعود پوری سنیر نائب صدر سعودی عرب نور محمد اراییں جنرل سیکرٹری جدہ عبدالخالق، میڈیا ہیڈ احسن مسعود، سوشل میڈیا ہیڈ سائرہ شمس، ڈپٹی سوشل میڈیا ذوہیب کھوکھر اور دیگر مسلم لیگی رہنماوں نے شرکت کی۔

عمران دور حکومت میں ن لیگ کے کئی رہنماوں کو انتقام کا نشانہ بنایاگیا،نہال ہاشمی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
