وزیر اعظم شہباز شریف نے لیگی رہنماں کو وزیر اعلی پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کے بارے میں اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹان لاہور میں ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے لیگی رہنماں کو وزیر اعلی پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کے بارے میں اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے ہدایت دی ہے کہ تحریک انصاف کے منحرف ارکان اسمبلی سے خفیہ رابطے تیز کیے جائیں اور پی ٹی آئی کے منحرف ارکان اسمبلی کی واپسی نہ جانے پر قائل کیا جائے۔پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں وزیر اعظم نے مسلم لیگ ن پنجاب کے ارکان اسمبلی سے براست رابطے رکھنے اور اعتماد میں لینے کی ہدایت کی ہے۔اس کے علاوہ دوران اجلاس پنجاب اسمبلی میں موجودہ نمبر گیم پر وزیر اعظم شہباز شریف کو تفصیلات دی گئیں۔
ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے تمام ارکان اسمبلی کے تحفظات دور کرنے پر اجلاس میں اتفاق کیا گیا اور تحریک انصاف کے منحرف ارکان کے بارے میں تفصیلی مشاورت اور لائحہ عمل طے کیا گیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعلی اعتماد کا ووٹ نہیں لیتے تو عدالت جانے کا فیصلہ کیا گیا اور پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی اجلاس بلانے کی وزیر اعظم نے لیگی رہنماں کو ہدایت کی۔علاوہ ازیں وزیر اعظم شہباز شریف کو پنجاب اسمبلی میں آزاد ارکان کے بارے میں لیگی رہنماوں نے بریفنگ دی اور پنجاب میں وزیر اعلی اعتماد کے ووٹ پر قانونی اور آئینی پہلووں پر مشاورت کی گئی۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے 9 جنوری کو ہونے والے اجلاس میں حکومت اگر اعتماد کا ووٹ لیے تو مسلم لیگ ن کے تمام ارکان کو اجلاس میں حاضری یقینی بنائی جائے۔وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی کی سینئر قیادت کا اہم اجلاس لاہور میں منعقد ہوا تھا جس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی تھی۔اجلاس میں وفاقی وزرا، عطا تارڑ، اعظم نذیر تارڑ، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ سعد رفیق، رانا مشہود، ملک احمد خان، لیگی ایم پی اے غیاث الدین اور بلال یاسین نے شرکت کی جبکہ دیگر رہنما ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلی پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے ارکان پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی۔
وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر سعد رفیق، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، عطا تارڑ اور پیپلز پارٹی سے حسن مرتضی کمیٹی میں شامل ہیں۔کمیٹی پنجاب میں اعتماد کے ووٹ سے متعلق متحرک ہو گی، کمیٹی کا مقصد وزیراعلی کے اعتماد کے ووٹ لینے کے دن تمام قانونی اور آئینی پہلوئوں کا جائزہ لینا ہے۔اجلاس کے شرکا نے کہا کہ اس بار پرویزالہی اور پی ٹی آئی کو کسی صورت ایوان کا ماحول خراب نہیں کرنے دیں گے، ہائی کورٹ میں 11 جنوری کو قانونی ٹیم مکمل تیاری کے ساتھ پیش ہوگی۔
پی ٹی آئی کے منحرف ارکان سے رابطے تیز کیے جائیں، وزیر اعظم
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
