ہومپاکستانوزیراعظم شہباز شریف اور گورنر پنجاب کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم شہباز شریف اور گورنر پنجاب کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم شہبازشریف اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماوں کے درمیان صوبہ پنجاب کی سیاسی صورتحال سمیت آئینی وقانونی معاملات پر بات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیر اعظم شہباز شریف کو بتایا کہ وزیراعلی پنجاب کے لئے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینا آئینی و قانونی تقاضہ ہے تاہم پرویز الہی کے لئے اعتماد کاووٹ لیناآئینی ذمہ داری ہے، اس سے روگردانی نہیں کی جاسکتی۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب صوبے میں گڈ گورننس سمیت مختلف سیاسی ایشوزپر بھی ایوان کااعتماد کھوچکے ہیں، چوہدری پرویز الہی کو خود کو سیاسی طور پر مضبوط کرنے کے لئے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینا ہی ہوگا۔
وزیراعظم اور گورنر پنجاب کے درمیان اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اگر وزیراعلی پنجاب کل ایون سے اعتماد کا ووٹ نہیں لیتے تو اس سے مسلم لیگ (ن) کی اخلاقی اور سیاسی لحاظ سے پوزیشن مستحکم ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔