ہومپاکستانامپورٹڈ ٹولے کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے،عمران خان ،پارٹی کو الیکشن کی تیاریوں کی ہدایت

امپورٹڈ ٹولے کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے،عمران خان ،پارٹی کو الیکشن کی تیاریوں کی ہدایت

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ ٹولے کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے، پنجاب میں اعتماد کے ووٹ کے بعد ہم الیکشن کے لیے عوام کے پاس جائیں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی پنجاب کے صوبائی وزرا کا اہم ترین اجلاس ہوا، جس میں اراکین سے رابطوں اور اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی اور دیگر صوبائی وزر ا نے عمران خان کو بریفنگ دی، جب کہ عمران خان نے کابینہ اراکین کو اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے ہدایت جاری کی۔عمران خان نے اراکین اسمبلی کو اگلے الیکشن کے حوالے سے تیاریوں کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ ٹولے کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے، پنجاب میں اعتماد کے ووٹ کے بعد ہم الیکشن کے لیے عوام کے پاس جائیں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ سازشی ٹولہ کراچی کے بلدیاتی الیکشن سے بھاگنے کی کوشش کر رہا ہے، انہیں معلوم ہے کہ عوام نے انہیں مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔