اسلام آباد-وفاقی ترقیاتی ادارے میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عرفان خان کی بطور ڈپٹی ڈائریکٹر سٹیٹ افیکٹیز تعیناتی واپس لے لی ،جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق سید صفدر علی کو ڈائریکٹر کوارڈینیشن سے تبادلہ کرتے ہوئے ڈائریکٹر2 ایچ آر ڈی لگا دیا گیا ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر سٹیٹ منیجمنٹ ون ویسٹ الطاف حسین کا تبادلہ کرتے ہوئے ڈائریکٹر کوارڈینیشن لگایا دیا گیا ہے،بینش نور کو ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد رمضان کو ایڈیشنل ڈائریکٹر سٹیٹ افیکٹیز ،یاسر لطیف گل کو ڈپٹی ڈائریکٹر سٹیٹ منیجمنٹ ون ایسٹ ،ذولفقار جونیجو کو ڈپٹی ڈائریکٹر سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی لگا دیا گیا وے،میاں دابر علی کو ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسٹمنٹ کے عہدے سے ہٹا کر ایچ آر ڈی ڈپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،علاوہ ازیں اسسٹنٹ ڈائریکٹرعنایت اللہ خان کو ڈپٹی ڈائریکٹر سٹیٹ منیجمنٹ ون ویسٹ لگا دیا گیا ہے،سب اسسٹنٹ تسنیم خالد کا لینڈ اینڈ ریہیبلیٹیشن تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

