لاہور-پاکستان تحریک انصاف لاہور کے عہدے داروں نے پارٹی چیئرمین عمران خان سے ان کی رہائش گاہ زمان پارک میں ملاقات کی۔ ملاقات میں عمران خان نے لاہور میں ڈور ٹو ڈور مہم کیلئے پارٹی عہدیداروں کو ٹاسک دے دیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سیاسی مخالفین مجھے گرفتار کرنا چاہتے ہیں، عوامی دبا ہوگا تو ایسا نہیں ہوسکے گا۔عمران خان نے کہا کہ عوامی دبا اتنا ہونا چاہیے کہ ایک کال پر پورا ملک سڑکوں پر آجائے۔چیئرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ ترک صدر طیب اردوان کیلئے عوام سڑکوں پرنکل آئی توان کے خلاف بھی سازش ناکام ہوئی تھی۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کاکرپٹ ٹولہ ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے، کوشش کریں گے جتنی جلد ہوسکے اس کرپٹ ٹولے کی حکومت ختم ہوجائے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پی ٹی آئی لاہور کے عہدیداروں کی کارکردگی سے مایوسی کا اظہار کیا اور قیادت کی سرزنش کی۔ذرائع نے بتایا کہ لبرٹی جلسے میں کارکنوں اورعوام کو متحرک نہ کرنا عمران خان کی ناراضی کا باعث بنا۔
موثر عوامی احتجاج میں ناکامی،عمران خان پارٹی رہنمائوں پر برہم
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
