ہومپاکستانمریم نواز کا نئی ذمہ داریاں ملنے پر رد عمل سامنے آ گیا،لائحہ عمل کا اعلان

مریم نواز کا نئی ذمہ داریاں ملنے پر رد عمل سامنے آ گیا،لائحہ عمل کا اعلان

پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے اعتماد کے اظہار پر نوازشریف اور شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ٹویٹر پغام میں کہا نواز شریف کے ویژن کے مطابق اور شہباز شریف کی رہنمائی میں ن لیگ کو آرگنائز اور مضبوط کرنے کیلئے کام کریں گی۔ اہم ذمہ داری کو نبھانے کیلئے ملک بھر میں پارٹی عہدیداروں اور ورکرز سے ملاقاتیں ہوں گی۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جہاں ضرورت پڑی پارٹی میں بہتری لائی جائے گی اور جدید تکنیک اور طریقے اختیار کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ مریم نواز کو پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر نائب صدر کے عہدے پر تقرر کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے بطور پارٹی صدر ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق مریم نواز کو نائب صدارت کا عہدہ دینے کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر بھی مقرر کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔