ہومپاکستانضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی، الیکشن کمیشن نے تمام پارٹیوں کو انتباہی خط جاری کردیا

ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی، الیکشن کمیشن نے تمام پارٹیوں کو انتباہی خط جاری کردیا

کراچی میں بلدیاتی انتخابی مہم میں ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے انتباہی خط جاری کردیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ اور وفاقی حکومتوں کے ترقیاتی فنڈز کے اعلانات اور وزرا کے دوروں پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کے دوران ترقیاتی منصوبوں کے اجرا اور وزرا کے دوروں پر پابندی ہے۔
انتباہی خط پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں اورامیدواروں کو موصول ہوگیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔