سپریم کورٹ نے عمران خان کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی جاری رکھنے کی اجازت دے دی ۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن عمران خان، فواد چودھری اور اسد عمر کیخلاف کارروائی جاری رکھی جائے، الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کیاعتراضات پربھی قانون کے مطابق فیصلہ کرے، کسی ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کارروائی سے نہیں روکا، سندھ اور لاہور ہائیکورٹس نے صرف حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روکا ہے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیاہے کہ الیکشن ایکٹ کمیشن کو کارروائی کیلئے بااختیار بناتا ہے، رائج قانون چیلنج ہو تو بھی اس پر عملدرآمد سے روکا نہیں جا سکتا۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے کارروائی کا اختیار دینے کی دفعہ چیلنج کر رکھی ہے، جبکہ الیکشن کمیشن نے ہائیکورٹس کی جانب سے دیے ئے حکم امتناع کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے ۔
سپریم کورٹ کی عمران خان کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی جاری رکھنے کی اجازت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
