اسلام آباد(آئی پی ایس )سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یسین گروپ انتخابی نشان چاند ستارہ کے زیر اہتمام استقبالیہ تقریب اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی،تقریب میں لیبر یونین امان اللہ گروپ کے مرکزی وائس چیئرمین ملک دلشاداور صدر سی بی اے کمیٹی سینی ٹیشن چوہدری ونطور کی قیادت میں محمد فیصل خان انسپکٹر،پطرس فلک شیر،قیصر جاوید ظہور،مختار نذیر،بلال خان انور سپروائزر،عامر سپروائزر،منظور سپروائزر،سلیم خان فورمین،منیر بھٹی،پرویز مسیح،ظہور عباسی،چوہدری صابر،چوہدری نذیر مسیح،سی بی اے کمیٹی انفورسمنٹ کے چیئرمین سید ضمیر حسین شاہ کی قیادت میں سید صداقت حسین شاہ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،نذاکت ستی جوائنٹ سیکرٹری،راجہ زبیر سینئر وائس چیئرمین،محمد شیراز آفس سیکرٹری،عزیز الرحمان،زاہد الرحمان،بابر جبران،راجہ طارق،جلیل،جعفر،چاچااقبال،راجہ خرم،نمبردار جمیل،خرم زبیر،حسن عباسی،راجہ گلریز،لیبریونین سینی ٹیشن کمیٹی کے چیف آرگنائزررہنما زمری گروپ کلیم خان انسپکٹر اور سلیم خان کی قیادت میں قیصر خان،فیصل دین خان،عبدالسلام شاہ،تیمور شاہ،حسنین ظفر،عمر شاہ،ظہور اللہ قریشی،شہباز خان،ہارون مسیح،ارشد مسیح،چوہدری صابر حسین،شکیل مسیح،عقیل مسیح،پرویز بابو،پارلیمنٹ ہاس سے راجہ مرتضی اور یوسف بٹ کی کاوشوں سے یحیی خان،محمد بشیر اور دیگر سینکڑوں ملازمین نے نا اہل ٹولے امان اللہ گروپ اور ایمپلائز یونین پاشا گروپ کو چھوڑ کر مزدور یونین چوہدری محمد یسین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا،مزدوریونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین نے ملازمین کی شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تنظیم میں اپنے عہدیداران اور کارکنوں کو ہمیشہ عزت کا مقام دیا اور ہماری تنظیم سے وابستہ ایسے کارکن جوہماری تنظیم کے بنیادی رکن ہیں ان کے ساتھ ساتھ مزدور یونین میں نئے شامل ہونے والے تمام محنت کشوں کو بھی بلا تفریق نہ صرف عزت کا مقام دیں گے بلکہ اپنی تنظیم میں انکی صلاحیتوں کو بروئے کارلاتے ہوئے انکے تجربات سے بھرپور مستفید ہونا چاہتے ہیں،ماضی میں ادارے کی سیاست میں باریاں لگانے کا رواج قائم تھا اور ہر دوسال بعد ملازمین کو نئے نئے سبز باغ دکھا کر ادارے و ملازمین کے مستقبل سے کھلواڑ کیاجاتا تھا،مزدور یونین نے 2006میں ملازمین کے ووٹوں سے منتخب ہونے کے بعد تنظیم کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کروایا اور فیلڈ سٹاف سمیت سی ڈی اے ملازمین کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ،انکے بچوں کی بھرتی،ڈیلی ویجز و کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی،سکیلوں کی اپ گریڈیشن،بیواں کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ،بیوہ فنڈ کاقیام،ڈیتھ کوٹے میں بچوں کی بھرتی،فائر بریگیڈ ملازمین کی ڈبل بیسک،20%سپیشل الانس بمعہ بقایاجات،حج پالیسی،حافظ وپادری الانس،خوشبوالانس،خطرہ الانس،کول الانس،کرسمس و ایسٹر الانس اور فل بیسک عیدالانس بلا تفریق تمام ملازمین کو دلواکر ایسی تاریخی مثال پیش کی جو اس سے پہلے ادارے میں موجود نہیں تھی،سیکورٹی گارڈ،بیلدار،مالی،نائب قاصد،سپروائزر،فورمین،ایل ڈی سی،یوڈی سی،میٹ سمیت ہر شعبے کے ملازمین کو ترقی کے موقع فراہم کیے اور آئندہ ریفرنڈم میں کامیابی کے بعد ہماری تنظیم پسند اور ناپسند سے بالاترہوکر بلاتفریق رنگ و نسل و مذہب تمام ملازمین کو ملنے والے الانسسز میں نہ صرف اضافہ کروائے گی بلکہ ایسے فیلڈ ملازمین جن کی لائن آف پروموشن کا مسئلہ ہے اور سیکورٹی گارڈ،سپروائزر سمیت دیگر شعبوں کے ملازمین کے سکیلز کو مزید اپ گریڈ کرے گی،ادارے میں کام کرنے والے ہر ملازم کی ریٹائرمنٹ سے پہلے اس کے ایک بچے کی بھرتی اور پلاٹ کی الاٹمنٹ یا اسکے مساوی رقم کی ادائیگی جیسی پالیسی کو نافذ کرنا چاہتے ہیں تاکہ کوئی بھی ملازم اپنے حق سے محروم نہ رہے،نئے شامل ہونے والے لیبر یونین کے عہدیداران نے اپنے خطاب میں کہا کہ تین سال تک ملازمین کا وقت سبز باغ دکھا کر ضائع کیا گیا یہی وجہ ہے کہ سی ڈی اے مزدوریونین چوہدری محمدیسین گروپ کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے شمولیت کا اعلان کیا۔
مزدور یونین نے اپنے عہدیداران و کارکنوں کو ہمیشہ عزت دی، چوہدری یسین
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔