الیکشن کمیشن کی ارکان پارلیمنٹ اور ایم پی ایز کو مالی گوشوارے جمع کرانے کیلئے 15 جنوری تک کی مہلت دیدی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے 201 ارکان جبکہ 36 سینیٹرز نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔
اعلامیے کے مطابق جن پارلیمنٹیرینز نے گوشوارے جمع نہیں کرائے ان میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چوہدری، قاسم سوری اور اعظم سواتی شامل ہیں۔
حکومتی وزرا خواجہ آصف، احسن اقبال، ایاز صادق اور مفتی عبدالشکور بھی شامل ہیں۔ خالد مقبول صدیقی اور مولا بخش چانڈیو نے بھی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔
ترجمان کے مطابق پنجاب اسمبلی کے 159، سندھ اسمبلی کے 76 ، خیبر پختوانخواکے 74 اور بلوچستان اسمبلی کے 24 ارکان نے بھی مالی گوشوارے جمع نہیں کرائے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 15 جنوری تک گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان پارلیمنٹ اور ایم پی ایز کی رکنیت 16 جنوری کو معطل کردی جائے گی۔
