Saturday, May 9, 2026
ہومپاکستانایم ڈبلیوایم کا وزیراعلی پنجاب کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ

ایم ڈبلیوایم کا وزیراعلی پنجاب کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ

لاہور: ایم ڈبلیوایم کی ایم پی اے نے وزیراعلی پنجاب کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز اعلی کے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر ایم ڈبلیوایم پولیٹیکل کونسل نے مشاورت کے بعد اہم فیصلہ کیاہے۔

ترجمان کے مطابق ایم ڈبلیوایم نے وزیر اعلی پنجاب کے بعض اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور ایم ڈبلیوایم کی رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گی۔
ترجمان نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ پارٹی قیادت کی ہدایت کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔