Friday, September 20, 2024
ہومپاکستانچین اور پاکستان کے درمیان ادبی راہداری دونوں ممالک کے لئے اہم سنگ میل

چین اور پاکستان کے درمیان ادبی راہداری دونوں ممالک کے لئے اہم سنگ میل

بیجنگ(آئی پی ایس )چینی مطالعہ تعاون برائے ثقافت اور تراجم کے زیر اہتمام دونوں ممالک کے مابین ادبی راہداری پر مبنی سینو پاکستان تراجم ورکشاپ انعقاد کیا گیا۔ بدھ کے روز سی سی ٹی وی نے اپنے تمام اتحادیوں کے ساتھ 7 دہائیوں پر مشتمل سفارتی تعلقات کو بھر پور طریقے سے منانے کے لئے پروگرام کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر بیجنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ اکیڈمی ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ ژو بافنگ نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد دونوں ممالک کے مابین باہمی ثقافتی تراجم اور اشاعت کی ترویج کرنا ہے تاکہ دو طرف عوام میں ایک دوسرے کے کلچر کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ چائنز اس بات پر فخر کرتے ہیں پکستان اور چین ایک بہترین دوست ہیں جس کی مثال ہمالیہ کے پہاڑوں سے بلند اور سمندروں سے زیادہ گہری قرار دی جاتی ہے، یہ دوستی شہد کی طرح میٹھی اور فولاد کی طرح مضبوط ہے، ژا بافنگ نے بتایا کہ سلک روٹ دونوں کے ملکوں کے بیچ ایک قدیم راستہ رہا ہے اس راہداری کے ذریعے چینی تاجر یورپ تک سازو سامان کی تجارت کئے کرتے تھے، دوہزار سال قبل چائنیز مانک ژون ژانگ نے اس راہداری کے ذریعے کئی ٹرپس کئے جو اب پاکستان کا حصہ ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ادبی ر؛ ہداری کے اقدام سے دونوں ممالک کے لوگوں کو ایک دوسرے کی ثقافت کو جاننے کا موقع میسر آئے گا۔ہم ایسے نوجوانوں کو تیار کر رہے ہیں جو کتابوں کا ترجمہ کر یں گے جس سے بیرون ملک ثقافتی پہچان کا باعث بنے گی، تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سینولوجسٹ پروفیسر انجنئیر ضمیر احمد اعوان نے کہا کہ چین میں پاکستانی طلبا چینی ثقافت اور علمی سرگرمیوں سے باخوبی واقف ہیں جو دونوں ممالک کے مابین اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ایسے پروگرامز کا مزید انعقاد ہونا چاہئے جس سے باہمی تراجم پر کام کو مزید ترویج دی جا سکے۔تقریب کے موقع پر دو چینی کتابوں چائنہ رائز ان دی ایشیا مارکیٹ کنسٹرکشن اور سپرنگ اینڈ آٹم آن دی سی کا اردو ترجمہ پر مبنی کتابوں کو پیش کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔