Tuesday, September 17, 2024
ہومتازہ ترینپہلے کبوتر اب غبارے، پی آئی اے کا اڑن کھٹولہ بھارتی پولیس کی تحویل میں

پہلے کبوتر اب غبارے، پی آئی اے کا اڑن کھٹولہ بھارتی پولیس کی تحویل میں

نئی دہلی ،بھارت کے زیرانتظام کشمیر کے ایک گاوں میں پولیس نے جہاز کی شکل کا ایسا غبارہ تحویل میں لینے کی تصدیق کی ہے جس پر پی آئی اے کا نام لکھا ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پی آئی اے کے نام اور پاکستانی پرچم کے رنگوں پر مشتمل غبارے کی تصویر شیئر کی تو ساتھ ہی اطلاع دی کہ پولیس نے غبارہ تحویل میں لینے کی تصدیق کی ہے۔تصویر سوشل میڈیا پر آئی تو صارفین نے کہیں اسے ایڈیٹ کر کے ‘ویکسین دینے کی درخواست’ لکھ ڈالی تو کوئی اسے پاکستان کا فضائی حملہ قرار دے گیا۔ایک صارف نے آزادی کے سات دہائیوں بعد انڈیا کے مریخ پر پہنچنے کا ذکر کیا تو پاکستان کے ذمہ غیر ملکی قرضوں کو یاد کرتے ہوئے کسی ملک میں وزیراعظم کو روک لیے جانے کا امکان ظاہر کرتا رہا۔غبارے کے سرحد پار اترنے اور پولیس کی جانب سے تحویل میں لیے جانے کی تصویر پر انڈین سوشل میڈیا صارفین نے پاکستان کے خلاف جذبات کے اظہار میں توانائیاں صرف کیں تو پاکستانی ٹویپس بھی چپ نہ رہے۔تصویر پر تبصرہ کرنے والے پاکستانی صارفین نے اس کارروائی کو مزید میمز کا مواد قرار دیا تو کچھ نے اسے ابھینندن اور مگ 21 طیارے کے انتقام سے تعبیر کیا۔واضح رہے کہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان اس قسم کے واقعات پہلے بھی پیش آ چکے ہیں جس میں جاسوس کبوتر کو گرفتار کیا جانا بھی شامل ہے۔ ابھی یہ معاملہ تازہ تازہ ہے اور ہو سکتا ہے کہ بعد میں اس پر گرما گرم ٹی وی بحث بھی ہو جیسا کہ کبھی جاسوس کبوتر کے معاملے ہوا تھا۔ یا پھر جس طرح پاکستان کے راستے آنے والے ٹڈی دل پر مباحثے ہوئے تھے۔ بہر حال کچھ صارفین نے کبوتر کا ذکر ضرور کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔