Friday, September 20, 2024
ہومپاکستاناین اے 75،الیکشن کمیشن کا حکم معطل کرنے کی پی ٹی آئی کی استدعا مسترد

این اے 75،الیکشن کمیشن کا حکم معطل کرنے کی پی ٹی آئی کی استدعا مسترد

اسلام آباد،سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی امیدوار کی الیکشن کمیشن کا حکم معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت عظمی نے پی ٹی آئی امیدوار کی الیکشن کمیشن کا حکم فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف حکم امتناع کی درخواست کا جائزہ آئندہ سماعت پر لیں گے، ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن کے خلاف حکم امتناعی کی استدعا مسترد کی جاتی ہے۔واضح رہے کہ سیالکوٹ کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پرتشدد واقعات ہوئے، فائرنگ کے ایک واقعے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی بھی ہوئے تھے، جب کہ 20 پریزائیڈنگ افسران پولنگ بیگز کے ہمراہ لاپتہ ہوگئے، جو اگلے روز صبح 6 بجے آر او دفتر پہنچے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔