Saturday, July 20, 2024
ہومپاکستانپولیس کا آئی جی کے حکم پراٹھال میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن

پولیس کا آئی جی کے حکم پراٹھال میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن

اسلام آباد(آئی پی ایس )آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کے احکامات پر منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، ایس پی سٹی محمد عمر خان کی سربراہی میں پولیس ٹیموں کا اٹھال گاؤں میں آپریشن، ایس پی سٹی محمد عمر خان نے کہا کہ پولیس ٹیموں نے اٹھال گاؤں میں منشیات کے خلاف آپریشن کیا، آپریشن کے دوران گاوں کے داخلی خارجی راستوں پر پکٹس قائم کی گئیں، گاوں میں آنے اور جانے والی ہر گاڑی، موٹرسائیکل، اشخاص کو چیک کیا گیا، گاوں میں 150گھروں، 45 دکانوں کو بھی چیک کیا گیا، آپریشن کے دوران 09منشیات فروشوں، ایک اشتہاری ملزم کو گرفتار کیا گیا، 11 افراد کے خلاف انسدادی کارروائی کی گئی، کریک ڈاون میں 7.22 کلوگرام چرس، 120 لیٹر شراب اور اسلحہ ایمونیشن برآمد کیا گیا، کریک ڈاؤن کا مقصد منشیات فروشی کو جڑ سے اکھاڑنا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔