Friday, September 20, 2024
ہومپاکستانسی ڈی اے ، قائداعظم کے نئے پورٹریٹ کی تیاری پر کام تیز،افتتاح 23 مارچ ہوگا

سی ڈی اے ، قائداعظم کے نئے پورٹریٹ کی تیاری پر کام تیز،افتتاح 23 مارچ ہوگا

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے)کی جانب سے قائداعظم کے نئے پورٹریٹ کی تیاری پر تیزی سے کام جاری ہے۔جس کا افتتاح 23 مارچ کو کیا جائے گا۔نئے پوٹریٹ کاڈیزائن معروف ڈیزائنر جمال شاہ نے تیارکیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ماہ اگست میں ہونیوالی طوفانی بارش کے باعث ایکسپریس ہائی وے پر نصب کیا گیا قائداعظم کا یاد گار پورٹریٹ گر گیا تھا،جس کے بعد وفاقی ترقیاتی ادارہ(( سی ڈی اے )انتظامیہ نے اسلام آباد ایکسپریس وے پر قائد اعظم کے پوٹریٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔نئے پورٹریٹ کے خاکے کا ڈیزائن مشہور ڈیزائنر جمال شاہ نے بنایا،نئے یادگاری پورٹریٹ کے خاکے کی منظوری چیئرمین سی ڈی اے نے دی۔تاہم منصوبہ اپنی ریکارڈ مدت 3 ماہ میں مکمل کرلیاجائیگا۔پورٹریٹ کا ڈیزائننگ ایسا بنایا گیا ہے جو سخت موسمی حالات کامقابلہ کرسکے گا قائد اعظم محمد علی جناح کے نئے تعمیر ہونے والے یادگاری پوٹریٹ کی لمبائی 50 فٹ اور چوڑائی 59 فٹ ہے ،مزکورہ پورٹریٹ کی عبارت کی تحریر کیلئے اتحاد،ایمان،تنظیم کے نئے فیچر شامل کئے گئے ہیں ان کے لیے تین دیواریں بنانے کا کام بھی بڑی تیزی سے جاری ہے ۔قائد اعظم محمد علی جناح کے یادگاری پوٹریٹ کو محفوظ بنانے کیلئے اس کے ارد گرد حفاظتی دیوار بھی بنائی گئی ہے۔واضع رہے کہ 23 مارچ کو پورٹریٹ کی تقریب رونمائی کی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔