Saturday, July 13, 2024
ہومپاکستانیوم پاکستان کے حوالے سے آئی ایس پی آر نے نیا پرومو جاری کردیا

یوم پاکستان کے حوالے سے آئی ایس پی آر نے نیا پرومو جاری کردیا

راولپنڈی(آئی پی ایس )یوم پاکستان کے حوالے سے آئی ایس پی آر نے نیا پرومو جاری کردیا جس میں قائداعظم محمد علی جناح کی پاکستان حاصل کرنے کے لیے دی جانے والی قربانیوں سے متعلق پیغام ہے۔23 مارچ کادن پاکستان کی تاریخ میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے جس دن اس عظیم مملکت کی قرار داد پیش کی گئی جسے برصغیر کے تمام مسلمانوں نے دل وجان سے منظور کیا، اس لئے اسے یوم پاکستان کا نام دیا گیا۔آئی ایس پی آر نے اس حوالے سے نیا پرومو جاری کیا ہے جس میں یوم پاکستان کے حوالے ایک قوم ایک منزل کو اجاگر کیا گیا ہے۔پرومو میں قائداعظم کی پاکستان حاصل کرنے کے لیے دی جانے والی قربانیوں کا پیغام ہے، پاکستانی قوم کے عزم اور حوصلے کو بیان کیا گیا ہے جس نے متحد ہو کر ہر چیلنج کا مقابلہ کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔