ہومپاکستانشمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں بدنام زمانہ دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں بدنام زمانہ دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اوردہشتگردوں میں شدید جھڑپ، فائرنگ کے تبادلے میں بدنام زمانہ دہشت گرد کمانڈر محمد نور عرف سراکئی مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد کمانڈرمحمد نور عرف سراکئی فورسز پر حملوں اوراغوا برائے تاوان کی کارروائیوں میں ملوث اور سی ٹی ڈی کو متعدد مقدمات میں انتہائی مطلوب تھا۔

مقامی لوگوں کی جانب سے سیکورٹی فورسز کے آپریشن کی تعریف اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پاک فوج سے بھرپور تعاون کےعزم کا اظہار کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔