Saturday, September 7, 2024
ہومپاکستانہم بلدیاتی الیکشن کیلئے ہر وقت تیار ہیں، مراد علی شاہ

ہم بلدیاتی الیکشن کیلئے ہر وقت تیار ہیں، مراد علی شاہ

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم بلدیاتی الیکشن کیلئے ہر وقت تیار ہیں، الیکشن کرانے کیلئے ہم پر پارٹی ورکرز کا دبا ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ عمران خان میں اب سنجیدگی آجانی چاہیے، عمران خان کو آئینی طریقے سے نکالا گیا، ان کے اپنے اتحادیوں نے فیصلہ کیا کہ وہ عمران خان کیساتھ کام نہیں کرسکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے ہماری تکالیف میں اضافہ ہوا، عمران خان سندھ میں 11 سو ارب کا اعلان کرکے چلے گئے، سیلابی صورتحال میں عمران خان سندھ نہیں آئے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاست کو شیدید نقصان پہنچا رہا ہے، ملک شدید مشکلات کا شکار ہے، ہمیں ملک میں مہنگائی کا احساس ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔